Friday, April 19, 2024

آئی سی سی نے کورونا صورتحال کے باعث ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2020 منسوخ کر دیا

آئی سی سی نے کورونا صورتحال کے باعث ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2020 منسوخ کر دیا
July 20, 2020
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2020 منسوخ کر دیا ۔ ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کورونا صورتحال کے باعث کیا گیا۔ چوکے چھکے لگیں گے نہ وکٹیں اڑیں گی۔ شور شرابا ہو گا نہ ہی دھوم دھڑکا ہو گا۔ کورونا نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو بھی بولڈ کر دیا۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی ٹوینٹی ٹوینٹی میں نہیں ہو گا۔ آئی سی سی نے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول  ٹی ٹوینٹی ملتوی کر دیا۔ آئی سی سی کے شوپیس ایونٹ میں سولہ ٹیموں نے حصہ لینا تھا۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو  مانو سواہنے کا کہنا ہے ہم نے تمام صورتحال کو سامنے رکھ کر یہ مشکل فیصلہ کیا۔ آئی سی سی نے اگلے برس نیوزی لینڈ میں  ہونیوالے خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بھی نظرثانی کرنا شروع کر دی۔ اگلے دو برسوں میں مسلسل  دو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ   اکتوبر نومبر کی ونڈو میں کھیلےجائیں گے تاہم  آئی سی سی نے میگا ایونٹس کیلئے وینیوز کا اعلان ابھی نہیں کیا۔ دو ہزار تئیس میں ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے۔ کورونا کی وجہ سے اولمپکس سمیت کھیلوں کے بڑے بڑے ایونٹس منسوخ ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل ایشیا کپ  کی منسوخی کا اعلان ہوا اور اب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے بھی اگلے برس کا انتظار کرنا ہو گا۔