Monday, September 16, 2024

آئی سی سی نے کرکٹ مزید دلچسپ بنانے کیلئے تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا

آئی سی سی نے کرکٹ مزید دلچسپ بنانے کیلئے تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا
February 4, 2017

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی دوسالہ اور ون ڈے کی تین سالہ لیگز کرانے کی تجاویز آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ کے کھیل کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے ڈھانچے میں کئی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے جس میں ٹیسٹ کرکٹ کی دو سالہ اور ون ڈے کی تین سالہ لیگز کرانے کی تجاویز زیرغور ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ان تجاویز کی منظوری مل گئی تو نئے ڈھانچے کو دو ہزار انیس میں تبدیل کیا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کیلئے ریجنل ٹورنامنٹس کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔ ریجنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور کرکٹ کے نئے ڈھانچے پر عمل سے کھیل کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔