Wednesday, April 24, 2024

ٹیم آف دی ایئر کا اعلان‘ صرف تین پاکستانی آئی سی سی کا دل جیت سکے

ٹیم آف دی ایئر کا اعلان‘ صرف تین پاکستانی آئی سی سی کا دل جیت سکے
December 2, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا۔ ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے تین‘ تین جبکہ نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش قائد الیسٹر کک کوٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ انگلینڈ کے اسٹوارٹ براڈ اور جو روٹ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان، سرفراز احمد اور یاسر شاہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کے کپتان ہیں۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملا اور عمران طاہر، سری لنکا کے تلکارتنے دلشان اور کمار سنگاکارا، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور مچل اسٹارک، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ، بھارت کے محمد شامی اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔