Monday, September 16, 2024

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی پاکستان بھیجنےکی یقین دہانی کرائی ہے : نجم سیٹھی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی پاکستان بھیجنےکی یقین دہانی کرائی ہے : نجم سیٹھی
April 28, 2017
لاہور(92نیوز)پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی شائقین کو ایک اور خوشخبری سنا دی کہتے ہیں آئی سی سی نے دنیا کے بہترین غیر ملکی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے  قومی شائقین کو خوشخبری سنا دی ،،کہتے ہیں  آئی سی سی نے دنیا کے بہترین غیر ملکی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جائلز کلارک نے آئی سی سی کی رپورٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے تین میچوں کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد کی حامی بھری ہے۔ جائلز کلارک کے مطابق  سیریز کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔