Saturday, April 20, 2024

آئی سی سی نے ٹویٹ میں ویرات کوہلی کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا

آئی سی سی نے ٹویٹ میں ویرات کوہلی کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا
June 7, 2019
 دبئی (92 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹویٹ میں ویرات کوہلی کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا۔ آئی سی سی کا بھارت دوستی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت سامنے آ گیا۔ آئی سی سی نے ویرات کوہلی کی کرکٹ کے بادشاہ کے روپ میں تصویر جاری  کر دی۔ تصویر سے واضح ہوتا ہے آئی سی سی ویرات کوہلی کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے رہا ہو ۔ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تبصروں کی بھرمار شروع ہوگئی ۔ انگلینڈ کےسابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آئی سی سی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ آئی سی سی نے مائیکل وان کے ٹویٹ کے جواب میں رینکنگ گراف لگاتے ہوئے   کہا کہ ویرات کوہلی  نمبر ون بلے باز ہیں۔ آئی سی سی اور مائیکل وان کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ بھارتی شائقین  مائیکل وان پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔