Thursday, April 25, 2024

آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا
November 25, 2018
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا، ویمن ٹی 20 کی فاتح آسٹریلیا کی 2کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا، چوتھی بار میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی آسٹریلیا کی دو کھلاڑیوں کو آئی سی سی ویمن ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ انگلینڈ اوربھارت کی  تین تین کھلاڑی آئی سی سی ویمن ٹی 20 ٹیم میں شامل ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے جویریہ خان  کو آئی سی سی ویمن ٹیم  میں شامل کیا گیا ہے۔