Monday, September 16, 2024

آئی سی سی نے ون ڈے اور پلیئرز رینکنگ جاری کردی ، بابراعظم اور حفیظ کی لمبی چھلانگ

آئی سی سی نے ون ڈے اور پلیئرز رینکنگ جاری کردی ، بابراعظم اور حفیظ کی لمبی چھلانگ
April 12, 2017
دبئی (92نیوز)آئی سی سی نے ون ڈے کی ٹیم اور پلیئرز رینکنگ جاری کردی بابر اعظم اورحفیظ کی  لمبی چھلانگ نوجوان بلے باز آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے  پروفیسر دوسرے بہترین آل راؤنڈر  بن گئے ۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کا انعام ، پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ کو پرلگ گئے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کیریئر کی پانچویں سنچری جڑنے والے بابر اعظم کیرئیر بیسٹ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بلے اور گیند سے عمدہ کارکردگی دکھانے پر حفیظ ایک روزہ میچوں کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے ہیں۔ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر حسن علی  محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ آئی سی سی کی ٹیم رینکنگ کے مطابق پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد نوے ہوگئی لیکن  آٹھواں نمبر برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیزنوویں نمبر پر ہے۔ تازہ ون ڈے رینکنگ کےمطابق جنوبی افریقا پہلے ،آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے بھارت کی چوتھی اور انگلینڈ کی پانچویں پوزیشن ہے۔