Friday, April 26, 2024

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی
March 24, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ون ڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجہ ترقی ہو گئی ، دوسری پوزیشن پر آگئے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میں  کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ  جاری کر دی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کی ون ڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجے ترقی ہو گئی۔ تیسری سے دوسری پوزیشن پر آگئے۔

ون ڈے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی  کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے روہت شرما تیسری پوزیشن  پر موجود ہیں۔

باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی ، افغانستان کے مجیب الرحمان کی دوسری جبکہ بھارت کے جسپریت بھمرا کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹاپ ٹین میں موجود واحد  پاکستانی باؤلر محمد  عامر 9 واں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن  پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے عماد وسیم آل راؤنڈرز میں 5 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بابر اعظم کی بھی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ باؤلرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے افغانستان کے راشد خان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔