Thursday, April 25, 2024

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی
December 20, 2018
دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ باؤلرز میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آ گئے۔ قومی پیسر محمد عباس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کگیسوربادا پہلی ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی 708 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے اور کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں۔