Sunday, September 8, 2024

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ،پاکستان بدستورنویں پوزیشن پر

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ،پاکستان بدستورنویں پوزیشن پر
July 3, 2016
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی انگلینڈ سری لنکا ون ڈے سیریز کے خاتمے پر انگلینڈ نے لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔ درجہ بندی میں پاکستان بدستور نویں پوزیشن پر ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی  نئی رینکنگ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ دوسری، بھارت تیسری اور جنوبی افریقا کی چوتھی پوزیشن ہےرینکنگ میں  پاکستان کا  نواں  نمبر  ہے انگلینڈ نے سری لنکا کو پانچ  ایک روزہ  میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دے کر لنکا سے پانچویں پوزیشن چھین لی  جس  سے  آئی  لینڈر  چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ بلے  بازوں  کی درجہ بندی میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلیئرز سرفہرست ہیں۔  بھارت کے ویرات کوہلی دوسری اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ باؤلرز میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پہلے نمبر پر ہیں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی  دوسری ،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسری جبکہ پاکستان کے محمد عرفان  کی دسویں پوزیشن ہے۔