Wednesday, May 8, 2024

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی
February 4, 2019
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے نئی ون ڈے  رینکنگ جاری کردی  جس کے مطابق پہلی پوزیشن پر  انگلینڈ کا قبضہ ہے ۔ آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ ہے ، بھارت  کا دوسرا نمبر ہے جبکہ  جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پروٹیز نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو تین ،دو سے شکست دی تھی۔ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی  پانچویں پوزیشن برقرار  ہے ۔ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار   ہے جبکہ قومی بلے باز بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن ہے ، فخر زمان دو درجے ترقی پاکر نویں پوزیشن پر آگئے ۔ باؤلرز میں بھارت کے جسپریت بھومرا  پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ   کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر، پاکستان کے محمد حفیظ کی چوتھی پوزیشن ہے ۔