Friday, April 26, 2024

آئی سی سی نے محمد حفیظ کو باؤلنگ کرنے سے روک دیا

آئی سی سی نے محمد حفیظ کو باؤلنگ کرنے سے روک دیا
November 17, 2017

دبئی ( 92 نیوز ) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ ایک بار پھر آئی سی سی کے شکنجے میں آ گئے ۔ آل راؤنڈر باؤلنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے ۔ محمد حفیظ کو باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ۔
پروفیسر آئی سی سی کے امتحان میں ناکام رہے ۔ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر نہ ہوسکا ۔ ٹیسٹ کے دوران حفیظ کی زیادہ تر گیندیں 15ڈگری سے زیادہ رہیں ۔ ایکشن درست کرنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے۔
آئی سی سی نےبولنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے قومی کرکٹر کو بین الاقوامی مقابلوں میں گیند بازی سے روک دیا ۔
آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کی بیشتر گیندوں میں ہاتھ کا خم 15 ڈگری سے زائد ہے ۔ قومی اسپنر نے یکم نومبر کو لندن میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا تھا ۔
امتحان میں ناکامی پر محمد حفیظ بھی افسردہ ہیں کہتے ہیں ایکشن درست کرنے کے لیے سخت محنت کروں گا اور ایک بار پھر نمبر ون آل راؤنڈ بنوں گا ۔
ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں محمد حفیظ کا ایکشن تیسری بار رپورٹ ہوا ۔ اس سے قبل 2015 میں انہیں ایک سال کی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
تا ہم آئی سی سی کے مطابق آرٹیکل 4.5 کے تحت محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی لا کر دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہیں۔