Friday, April 26, 2024

  آئی سی سی نے للت مودی کی  جانب سے لکھےگئے خط کی دو سال بعد ملنے کی تصدیق کر دی

   آئی سی سی نے للت مودی کی  جانب سے لکھےگئے خط کی دو سال بعد ملنے کی تصدیق کر دی
June 28, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل نے للت مودی کی  جانب سے لکھے  گئے  خط کی دو سال بعد ملنے کی  تصدیق کردی ،آئی پی  ایل کے  سابق  سربراہ نے  نامور  بھارتی کرکٹرز پر  جوا  کھیلنے کے  الزامات لگائے  تھے ۔ تفصیلات کے مطابق اگر بھارت کرے تو خاموشی اگر ہم کریں تو  سزا اور پابندی۔ للت مودی  نے  بیس جون دوہزار تیرا کوآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈ سن کو خط لکھا لیکن انہوں نے دو سال گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔ دو سال بعد لندن میں مقیم للت مودی   کے ٹویٹ کرنے کے بعدبھارتی کرکٹ حلقوں میں تہلکہ مچ گیا بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادیتیہ ورما نے ڈیو رچرڈ سن سے مطالبہ کیا کہ  مودی کے الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں اس لئے  دنیائے کرکٹ اس معاملے پر آپ کی وضاحت کی منتظر ہے۔ انڈین  پرئمیر  لیگ کے سابق  کمشنر  للت مودی  نے سریش رائنا، ڈوائن براوو اور روندرا جدیجا پر آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا الزام لگایا ہے ان  کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ریئل  اسٹیٹ ٹائیکون بابا دیوان سے رشوت میں نقد رقم اور تحائف وصول کیے تھے۔ آئی سی سی کے دو سال تک خاموش رہنے پرکرکٹ سے دلچسپی رکھنے والوں نے  سوالیہ نشان کھڑا کیا ہےکہ کیا آئی سی سی کرکٹ کی ساکھ کی بجائے بھارتی جوا لیگ سے آنے والے پیسوں کو ترجیح دیتی ہے۔