Thursday, March 28, 2024

آئی سی سی نے ظہیرعباس کی صدر نامزدگی کی توثیق کر دی

آئی سی سی نے ظہیرعباس کی صدر نامزدگی کی توثیق کر دی
June 25, 2015
لاہور (92نیوز) آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹائلش بیٹسمین ظہیر عباس کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس اگلے ایک سال کےلئے آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق بیٹسمین ظہیر عباس کو ایشیائی ڈان بریڈمین بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 78 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 44.8 کی اوسط سے پانچ ہزار باسٹھ رنز بنا رکھے ہیں جن میں 12سنچریاں اور 20 ففٹیاں شامل ہیں۔ آئی سی سی نے بارباڈوس میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر ظہیرعباس کی صدر نامزدگی کی توثیق کی۔ اس موقع پر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا صدر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔