Saturday, April 20, 2024

آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا
December 25, 2017

دبئی (92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور انقلاب کی تیاریاں مکمل۔ آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان کل سے پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلیے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹوں کا کھیل ہوگا جو کہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے۔

اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔