Friday, April 26, 2024

آئی سی سی صدر ظہیر عباس آج تیسرے ون ڈے کے مہمان خصوصی، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے خصوصی دعوت پر بلایا

آئی سی سی صدر ظہیر عباس آج تیسرے ون ڈے کے مہمان خصوصی، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے خصوصی دعوت پر بلایا
July 19, 2015
سری لنکا (نائنٹی ٹو نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس آج پاکستان اور سری لنکا کے تیسرے ون ڈے میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ سری لنکا کرکٹ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین سداتھ ویٹی مونی نے انہیں خصوصی طور پر میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ ظہیر عباس بطور آئی سی سی صدر پہلی بار کسی رکن ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ظہیر عباس کو ایک سال کے لئے آئی سی سی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل بطور کرکٹر بھی سری لنکا کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ ایک بار قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر بھی انہوں نے سری لنکا کا دورہ کیا۔