Friday, May 10, 2024

آئی سی سی سالانہ ایوارڈز،کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

آئی سی سی سالانہ ایوارڈز،کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں
January 15, 2020
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ، کوئی پاکستانی کرکٹر آئی سی سی ایوارڈ نہ  لے سکا ۔  بھارت کے روہت شرما ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز  میں شامل کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ، انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس  سال  کے بہترین کرکٹر  قرار پائے ، بھارت کے روہت شرما ون ڈے اور  آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز ٹیسٹ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے ، پاکستان کے  بابر اعظم آئی سی سی  کی  بہترین ون ڈے  ٹیم میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔ آئی سی سی نے  کرکٹ  کے سالانہ ایوارڈ کا اعلان کر دیا ، انگلینڈ کو پہلی بار ولڈ کپ جتوانے والےبین اسٹوکس سال کے بہترین کرکٹر قرار پائے۔ بھارت کے  اوپننگ بلے باز روہت شرما  سال  کے ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئےہیں ، بھارتی بلے باز نے ورلڈ کپ 2019 میں شاندار پرفارمنس  دکھاتے ہوئے ایونٹ میں پانچ سنچریاں اسکور کیں۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز 2019 میں بلے بازوں کے لیے  خطرناک باؤلر ثابت ہوئے اور سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے ، آسٹریلوی باؤلر  نے سال 2019 میں ٹیسٹ میں سب  سے زیادہ 59وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف دی  کرکٹر کے ایوراڈ کے لیے چنا گیا ہے ، آسٹریلیا کے بلے باز لبوشین  ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر  کے حق دار ٹھہرے ہیں۔ انگلینڈ کے امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ سال کے بہترین امپائر قرار پائے ہیں۔ کوئی پاکستانی کرکٹر آئی سی سی کا ایک بھی ایوارڈ نہ جیت سکا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان بھی کیا ، پاکستان کے  بابر اعظم آئی سی سی  کی  بہترین ون ڈے  ٹیم میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔