Wednesday, May 8, 2024

آئی سی سی بھارتی بورڈ کے سامنے بے بس ، بال ٹمپرنگ پر کوہلی کو کلین چٹ دیدی

آئی سی سی بھارتی بورڈ کے سامنے بے بس ، بال ٹمپرنگ پر کوہلی کو کلین چٹ دیدی
November 22, 2016

 دبئی (سپورٹس ڈٰیسک)طاقت کے نشے میں چور بھارتی کرکٹ بورڈ  کے سامنے  آئی سی سی  نے ایک بار گھٹنے ٹیک دیئےایک ہی کیس میں ڈوپلیسی کو سزا اور کوہلی کیلئے کلین چٹ نے آئی سی سی کا دوغلا پن واضح کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق کہتے ہیں کہ قانون صرف کمزور کے لیے بنا ہے اور اس کا ثبوت پوری دنیا میں ہمیں ملتا رہتا ہے لیکن آئی سی سی نے بھی یہی فارمولہ اپنا کر ثابت کردیا ہے قانون صرف کمزوروں کیلئے بنایا جاتا ہے ۔

انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی  گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا  ہے  کہ کوہلی چیونگم چباتے ہوئے اس  پر ہاتھ لگا رہے ہیں اور پھر وہی ہاتھ  گیند پر رگڑ رہے ہیں۔

ویرات کوہلی کی اس حرکت  نے کرکٹ مبصرین کو حیران کر دیا ہے  اور کوہلی کیخلاف کارروائی کرنے کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے تاہم آئی سی سی کاموقف ہے پانچ دن تک اس واقعہ کی رپورٹ نہیں کی گئی اس لیے اس ویڈیو  کی بنیاد پر کوہلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ فاف ڈوپلیسی نے  بال ٹیمپرنگ کی تو سو فیصد میچ فیس سے محروم ہوگئےبھارتی کپتان  کوہلی سرعام بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے تو آئی سی سی نے آنکھیں بند کر لیں۔

جو بھی کرو کچھ بھی نہیں کہا جائے گا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کھلاڑیوں کو کھلی چھوٹ دے دی  ایک ہی الزام میں دو کپتانوں کے ساتھ   مختلف رویے نہ آئی سی سی کا دوغلا پن واضح کر دیا۔