Thursday, May 2, 2024

آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان‘ اسٹیون اسمتھ کیلئے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز

آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان‘ اسٹیون اسمتھ کیلئے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز
December 23, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار پندرہ کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کرکٹر آف دی ایئر کا سب سے اہم ایوارڈ لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت اسٹیون اسمتھ کرکٹر آف دی ایئر کی سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی وصول کریں گے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی کی بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ جنوبی افریقا کے فاف ڈو پلیسی نے جیتا جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، ایسوسی ایٹ پلیئر کا ایوارڈ یو اے ای کے خرم خان، خاتون ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ آسٹریلیا کی میگ لیننگ اور خاتون ٹی ٹونٹی ایئر کا ایوارڈ ویسٹ انڈیز کے اسٹیفنی ٹیلر نے جیتا۔ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل بورو نے مسلسل تیسرے سال بہترین امپائر کا ایوارڈ جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ سائمن ٹافل اور علیم ڈار کے بعد وہ لگاتار تین سال یہ ایوارڈ جیتنے والے تیسرے امپائر ہیں۔