Friday, May 17, 2024

آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے

آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے
May 30, 2019
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہو گئے ، شکایتو ں سے بھرا خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو لکھ دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش ہیں ، انہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے رویے اور تعاون نہ کرنے کی شکایت بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر دی ہے ۔ خط میں شکوہ کیا گیا کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے پروٹوکولز اور معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہی ، بھارتی ٹیم مینجمنٹ اپنے کھلاڑیوں کو میڈیا زون میں نہیں بھجوا رہی حالانکہ معاہدے کے مطابق تمام ٹیمیں کھلاڑیوں کو میڈیا زونز میں بھجوانے کی پابند ہیں۔