Thursday, May 9, 2024

آئی سی سی انڈر نائنٹئن ورلڈکپ ، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں آج مدمقابل آئیں گی

آئی سی سی انڈر نائنٹئن ورلڈکپ ، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں آج مدمقابل آئیں گی
January 31, 2020
 بینونی (92 نیوز) پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آئی سی سی انڈر نائنٹئن ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں آج مدمقابل آئیں گی۔ میچ جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس نے ناک آؤٹ میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں ۔ جونیئر شاہینوں نےباؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔ پاکستان کو عامر خان، عباس آفریدی اور طاہر حسین جیسے نوجوان فاسٹ باؤلرز کی خدمات حاصل ہیں جو ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس دیتے آرہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کہتے ہیں کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں ،ہم ماضی کی شکستوں کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔ انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر پر امید ہیں کہ وہ ورلڈکپ جیت کر لائیں گے۔ افغانستان کی انڈر 19 ٹیم نے بھی بینونی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ افغانستان کے کپتان فرحان زخیل  کو اپنے  اسپنرز پر بھروسہ ہے ، کہتے ہیں انکی ٹیم پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ پاک افغان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم کا سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن  بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن بارہ بجے شروع ہو گا۔