Monday, May 13, 2024

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آج جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آج جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا
January 17, 2020
 جوہانسبرگ (92 نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آج سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا۔ دفاعی چیمپئن بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ انڈر19ورلڈ کپ کا میلہ جنوبی افریقہ میں سجنے کو تیار ہے۔ 17 جنوری سے 9 فروری تک کھیلے جانے والے عالمی کپ میں راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ  کی بنیاد پر 48 میچ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں 16 ٹیموں کے مابین ٹائٹل کی جنگ ہو گی  جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ، دوسرا میچ 22 جنوری کو زمبابوے اور تیسرا گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے آخری بار 14 سال قبل 2006 میں سرفراز احمد کی قیادت میں انڈر 19 ورلڈکپ جیتا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور ہیڈ کوچ اعجاز احمد  ایونٹ میں کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں ۔ پاکستان نے ایونٹ سے قبل نائیجریا اور سری لنکا کیخلاف دونوں پریکٹس میچ جیتے۔