Tuesday, April 16, 2024

آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل کا اعلان ، کرس گیفنی اور سندارام روی شامل

آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل کا اعلان ، کرس گیفنی اور سندارام روی شامل
June 4, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے دو ہزار پندرہ،سولہ کے لیے امپائرز کے ایلیٹ پینل کا اعلان کر دیا، پاکستان کے علیم ڈار بھی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پینل میں دو نئے امپائرز کرس گیفنی اور سندارام روی کو شامل کیا گیا ہے انہیں  بلی باؤڈن اور سٹیو ڈیوس کی جگہ ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی دو ٹیسٹ، اکتالیس ون ڈے اور پندرہ ٹی ٹوینٹی جبکہ بھارت کے سندارام روی چھ ٹیسٹ، چوبیس ون ڈے اور بارہ ٹی ٹوینٹی میچوں میں امپائرنگ  کر چکے ہیں۔ پینل کے دیگر امپائرز میں  کمار دھرما سہنا، مارائیس ایراسمس،  ایان گولڈ، رچرڈ النگ ورتھ، رچرڈ کیٹل بورو، نیجل لانگ، پال ریفل، راڈ ٹکر اور بروس آکسنفورڈ شامل ہیں۔