Friday, April 26, 2024

آئی جی پولیس کیخلاف سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ دیا

آئی جی پولیس کیخلاف سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ دیا
February 25, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) آئی جی پولیس کےخلاف سندھ حکومت نے  الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ دیا ، سرکاری دستاویز افشا کرنے کا الزام، انکوائری کرانے اور عمرکوٹ ضمنی الیکشن تک منصب سےہٹانے کا بھی مطالبہ کردیا ۔ آئی جی پولیس سندھ  کو نہ ہٹانے پر سندھ حکومت سیخ پا ہو گئی ، الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ دیا، سیکریٹری سروسز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے  خط میں کہاگیاکہ آئی جی سندھ پولیس کی کمانڈ کرنے کے اہل نہیں ، آئی جی سندھ سرکاری دستاویزات افشا کررہے ہیں ، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سےمعاملے کی انکوائری کا بھی مطالبہ کردیا۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سےاستدعا کی کہ ایس پی عمرکوٹ سےمتعلق آئی جی کی رائےکو قبول نہ کیاجائے  اور عمرکوٹ میں شفاف ضمنی الیکشن کےلیےآئی جی کو ہٹادیاجائے۔ پیپلزپارٹی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ،  کہا متنازعہ آئی جی منصفانہ الیکشن پر اثر انداز ہورہے ہیں انتخابی قواعد کےتحت انکے خلاف کارروائی کی جائے۔