Monday, May 6, 2024

آئی جی پنجاب چار روز سے دفتر سے غائب، کئی سینئر افسران بھی سینٹرل پولیس آفس نہ آئے

آئی جی پنجاب چار روز سے دفتر سے غائب، کئی سینئر افسران بھی سینٹرل پولیس آفس نہ آئے
September 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور میں اختلافات برقرار ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے باوجود آئی جی پنجاب آج بھی دفتر نہ پہنچے ۔

آئی جی پنجاب گزشتہ چار روز سے دفتر سے غائب ہیں ،انہوں نے  گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں سی سی پی او لاہور  کے خلاف شکایات  سنائیں  جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو سی سی پی او کیساتھ مل کر کام کرنے کی تلقین کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت بھی  کارگر ثابت نہ ہوئی اور آئی جی پنجاب آج بھی دفتر نہ آئے جب کہ آئی جی پنجاب سے اظہار یکجہتی کے لئے کئی سینئر افسران  بھی سینٹرل پولیس آفس نہیں آئے ۔