Wednesday, May 8, 2024

آئی جی پنجاب پولیس کو صوبائی اسمبلی کیوں طلب کیا گیا؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب پولیس کو صوبائی اسمبلی کیوں طلب کیا گیا؟ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رپورٹ طلب
January 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آئی جی پنجاب پولیس کی صوبائی اسمبلی میں طلبی اور ایوان وزیراعلیٰ آمد پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے غیرضروری پروٹوکول مانگنے پر رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی واضح ہدایت کے باوجود آئی جی پولیس پر دباؤ کیوں ڈالا گیا؟ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی۔ ایوان وزیراعلیٰ نے بھی پولیس کیخلاف تقاریر کرنے والے اراکین کے نام مانگ لئے۔