Friday, May 17, 2024

آئی جی پنجاب نے راولپنڈی پولیس کے ایف ایم ریڈیو اور جدید طبی سہولیات پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کردیا

آئی جی پنجاب نے راولپنڈی پولیس کے ایف ایم ریڈیو اور جدید طبی سہولیات پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کردیا
September 29, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب انعام غنی نے راولپنڈی پولیس کے ایف ایم ریڈیو اورجدید طبی سہولیات پرمشتمل اسپتال کا افتتاح کر دیا ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائن اور شہدا گیلری کادورہ بھی کیا ۔

آئی جی پنجاب انعام غنی  نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ، آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او محمد احسن یونس سمیت سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا جب کہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

آئی جی پنجاب  نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، دعا کی اور شہداء گیلری کا دورہ کیا، پولیس لائن میں  شہید ڈی ایس پی مسعود احمد اسپتال کا پولیس لائن میں افتتاح کیا جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور لیبارٹری کی سہولیات فراہم ہیں  اس کے بعد راولپنڈی پولیس کے ایف ایم ریڈیو چینل کا افتتاح کیا۔چینل کی فریکونسی 88.6 FM ہوگی۔

آئی جی پنجاب  انعام غنی نے ارشاد شہید آڈیٹوریم میں پولیس افسران سے خطاب میں ایف آئی آر کے فوری اندراج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا مظلوم سے زیادتی اور ظالم کی مدد ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی و حکمرانی کیلئے قبضہ مافیا،منشیات فروشوں، گینگزسمیت دیگرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔