Thursday, April 25, 2024

آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
August 28, 2018
لاہور( 92 نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن منصور الحق کو  ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب ، ایس پی لیگل ڈیرہ غازی خان جاوید اقبال باجوہ کو ایس پی لیگل بہاولپور ریجن ، ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد آصف امین اعوان کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنزکینٹ لاہور ، ایڈیشنل ایس پی آپریشنزکینٹ لاہور کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری  کر دیئے گئے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن اٹک احمد محی الدین  کو ایس ایس پی   آر ا و  سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا ، ایس پی سکیورٹی وی آئی پی (سی ایم) اسپیشل برانچ لاہور نوید اختر کو بٹالین کمانڈر (1 ) پنجاب کانسٹیبلری لاہور تعینات کردیا گیا ۔ ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد مستنصر عطا باجوہ کو ایس پی چیف سکیورٹی آفیسر اینڈ لائزن آفیسر کوآرڈینیٹر لاہور ہائیکورٹ ،  ایس پی چیف سکیورٹی آفیسر اینڈ لائزن آفیسر کوآرڈینٹر لاہور ہائیکورٹ  آفتاب احمد کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد تعینات کردیا گیا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی شجاعت علی رانا کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول گوجرانوالہ ، ایس پی انوسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ  امِ سلمہ ملک کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول فیصل آباد تعینات کیا گیا۔ ٹریفک آفیسر رحیم یار خان ڈی ایس پی غلام دستگیر کو ایس ڈی پی او لیاقت پور رحیم یار خان ، ایس ڈی پی او لیاقت پور رحیم یار خان ڈی ایس پی ثناء اللہ کو ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ تعینات کردیا گیا ۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم II  راولپنڈی فیاض الحق نعیم کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک ، ایس ڈی پی او شورکوٹ جھنگ ڈی ایس پی بابر ممتاز کو ایس ڈی پی او کھاریاں گجرات اورایس ڈی پی او کھاریاں گجرات ڈی ایس پی عطا الرحمان کو ایس ڈی پی او شورکوٹ جھنگ تعینات کردیا گیا ۔