Monday, May 6, 2024

آئی جی پنجاب سی سی پی او لاہور کے خلاف شکایت لیکر وزیر اعلیٰ کے پاس پہنچ گئے

آئی جی پنجاب سی سی پی او لاہور کے خلاف شکایت لیکر وزیر اعلیٰ کے پاس پہنچ گئے
September 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب اور سی سی پی او  میں تنازع بڑھنے لگا، آئی جی معاملہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کے پاس لے گئے  اور سی سی پی او لاہور  کے خلاف شکایات سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ  نے آئی جی کو سی سی پی او کےساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کر دی ۔

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے مابین تنازع شدت اختیار کر گیا ، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر  شکایات لیکر وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس پہنچ گئے ، نئے تعینات ہونیوالے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سےمتعلق شکایات کے انبار لگا دئیے، آئی جی پنجاب نے  نئے سی سی پی او کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دونوں افسران کے درمیان چپقلش ختم کروانے کی کوشش کرتے رہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو سی سی پی او کیساتھ ملکر کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

آئی جی پنجاب کے ریٹائر ہونے  میں ابھی ساڑھے پانچ ماہ کا عرصہ باقی ہے ،دوسری جانب وفاق نے بھی نئے آئی جی پنجاب تعینات کرنے کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیا  ہے ۔

ذرائع  کے مطابق  نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ،سید کلیم امام، انعام غنی اور محسن بٹ کےنام زیر غور ہیں ۔