Wednesday, April 24, 2024

آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی نےاپنےآفس میں انسپکٹرزکادربار لگایا

آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی نےاپنےآفس میں انسپکٹرزکادربار لگایا
October 17, 2018
لاہور (92 نیوز) آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی نے آئی جی آفس میں پنجاب بھرکے انسپکٹرز کا دربار لگایا، جس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے گلے شکوے سنے ، ان کاکہنا تھا کہ ابھی پنجاب میں تھانہ کلچر نہیں، پولیٹیکل سسٹم ہے ۔  آئی جی پنجاب نے پولیس کے لئے ہفتہ وار چھٹی اور پرانی وردی بحال کرنے کی تجویز کی بھی تائید کی۔ آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی نے آئی جی آفس لاہورمیں انسپکٹرز کادربارلگایا ، پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے  امجدجاویدسلیمی نے کہا  وہ معطلیوں کے لئے نہیں عوام کے تحفظ کے لئے آئی جی بنے ۔انہوں نے پولیس کی ہفتہ وارچھُٹی اور پرانی وردی بحال کرنے کی تجویز کوسراہا ۔ آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی نے پولیس کلچرمیں تبدیلی کاکلچرلانے  اوراحتساب کا سخت نظام لانے کاعزم ظاہرکیا ، ان کاکہناتھا کہ  ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانی ہے ۔ امجدجاویدسلیمی  کاکہنا تھا کہ اچھاماحول فراہم کیا جائے تو پونے دولاکھ کی پویس فورس بہترین کام کرسکتی ہے، انہوں نے پولیس اہلکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اوران کے ریفریشرکورسز کروانے کاعزم ظاہرکیا ۔