Friday, April 19, 2024

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تبدیلی کا امکان ، ذرائع

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تبدیلی کا امکان ، ذرائع
April 15, 2019

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں بیورو کریسی کے بڑے پیمانے پر  اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی تبدیلی کا بھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے لئے سیکرٹری انسداد منشیات عارف نواز کے نام پر غور جاری ہے ۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کی بھی تبدیلی کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نئے چیف سیکرٹری پنجاب ہو سکتی ہیں جب کہ چیف سیکرٹری کیلئے سیکرٹری کامرس احمد نواز سکھیرا  کے نام پر  بھی غور جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ، وزیر اعظم کو سمری آج بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔