Thursday, May 9, 2024

آئی جی و حکومت سندھ میں اختلافات ، تقرر و تبادلے لٹک گئے

آئی جی و حکومت سندھ میں اختلافات ، تقرر و تبادلے لٹک گئے
January 9, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت اور آئی جی  سندھ کے درمیان اختلافات کے باعث پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا معاملہ لٹک گیا ، جس کے باعث  کراچی سمیت مختلف اضلاع کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی عہدے کے افسران کے تبادلوں کا عمل معطل ہے۔ سندھ سرکار اور آئی جی کے درمیان اختلافات ختم نہ ہوسکے  ، اونٹ کسی بھی کروٹ نہ بیٹھ سکا  ، اختلافات کا حل نہ نکلا اور معاملات مزید خرابی کی طرف چلے گئے  جس کے باعث سندھ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا عمل رک گیا ۔ آئی جی سندھ سید کلیم امام ایک ہی جگہ پر ایک سال سے زائد عرصہ کام کرنے والے افسران کی تبدیلی چاہتے ہیں، لیکن سندھ حکومت سے ہم آہنگی نہ ہونا آڑے آگیا  اور اسی وجہ سے افسران کی تبدیلی نہ ہوسکی ۔ تقرری اور تبادلوں کیلئے سندھ حکومت سے مشاورت ضروری ہے  ، جبکہ صرف ایس پی عہدوں کے افسران کے تبادلے کئے جارہے ہیں  ۔لیکن کراچی سمیت مختلف اضلاع کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی عہدے کے افسران کے تبادلوں کا عمل معطل ہے ۔