Tuesday, May 7, 2024

آئی جی صاحب،افضل کھوکھرکوسمجھادیں پاکستان میں بدمعاشی نہیں چلےگی،چیف جسٹس

آئی جی صاحب،افضل کھوکھرکوسمجھادیں پاکستان میں بدمعاشی نہیں چلےگی،چیف جسٹس
April 28, 2018
لاہور( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر  کی جانب سے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا ۔ شہری کی جانب سے  سپریم کورٹ میں  موقف اختیار کیا گیاکہ افضل کھوکھر نے  برہنہ کر کے تشدد کیا اور ویڈیو بنا کر  سوشل میڈیا پر اپ  لوڈ کر دی ۔ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب سے مخاطب ہوتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  آئی جی صاحب ، ایم این اے کو اپنی زبان میں سمجھادیں،پاکستان میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلے گی،الزام ثابت ہوا تو کارروائی بھی ہوگی۔