Wednesday, May 8, 2024

آئی جی سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات،خود پر لگے الزامات پر بریفنگ

آئی جی سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات،خود پر لگے الزامات پر بریفنگ
January 29, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) آئی جی سندھ  نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں کلیم امام نے اپنے اوپر  لگے الزامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔ وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام نے اہم ملاقات کی  جس میں  سندھ کی امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی  ، آئی جی کی سندھ حکومت کی جانب سے عائد الزامات پر بریفنگ دی گئی ، انہوں نے  سائیں سرکار کی چارج شیٹ مسترد کردی ۔ آئی جی نے حکومت سندھ کے افراد کے خلاف ہونے والی کارروائی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ، بتایا کہ پولیس نے صوبائی کابینہ ارکان کے خلاف کارروائی شروع کی تو سندھ حکومت خلاف ہوگئی ، میں نے اپنا کام نیک نیتی سے کیا ہے، میرا ٹریک رکارڈ سب کے سامنے ہے ، کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی ، میں حکومت پاکستان کا ملازم ہوں، پاکستان کے آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں ، حکومت مجھے جہاں تعینات کرے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں امن و امان کے قیام سے متعلق آئی جی سندھ کی خدمات کو سراہا اور انہیں وفاق میں اہم ذمہ داریاں دینے کا عندیہ دے دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ  کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانے کا امکان ہے۔