Monday, May 13, 2024

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ،حلیم عادل کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ،حلیم عادل کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
February 3, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں خط و کتابت کا سلسلہ جاری ہے ۔ پہلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھا تھا ، اب کراچی مین پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام خط بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ  آپ معاملے کو سیاسی بنا نا چاہتے ہیں  آپ نےعوام میں وزیراعظم کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے لکھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہر معاملے پر سندھ کارڈ کھیلنا چاہتی ہے ، آپ نے سندھ اسمبلی  کے فلور پر آئی جی کے حوالے سے غلط باتیں کیں اور ان کے خلاف اعلان جنگ کیا ، کسی وزیر اعلیٰ کو یہ باتیں زیب نہیں دیتیں ، وزیر اعظم نے آئی جی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا، وفاقی کابینہ نے معاملہ گورنر اور آپ کی مشاورت پر چھوڑا۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ  آپ نے گورنر سندھ سے بات کرنے سے انکار کردیا ، آئی جی سندھ کا تبادلہ بہت طریقے اور آرام سے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے کیا جاسکتاتھا ۔