Saturday, May 11, 2024

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ
January 16, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں آئی جی پولیس کی تبدیلی کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، آئی جی کی تبدیلی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ میں یہ دوسرا رابطہ ہے، آئی جی سندھ کے لئے تین نام وفاق ارسال کرے گا۔