Friday, May 3, 2024

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا
January 2, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا ۔ کلیم امام آئی جی سندھ کیلئے مضبوط امیدوارکے طور پرسامنےآ گئے ۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کا امکان روشن ہو گیا۔ سندھ کے ارسال کردہ 3 ناموں پر غور مکمل کرلیا گیا۔ کلیم امام آئی جی سندھ کے مضبوط امیدوار بن گئے ۔  حتمی فیصلہ تین جنوری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

کلیم امام آئی جی اسلام آباد، آئی جی موٹر ویز، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سکیورٹی افسر کے علاوہ دیگر اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کلیم امام کے پیپلز پارٹی سے قریبی روابط بھی ہیں ۔ انہیں حال ہی میں گریڈ اکیس میں ترقی دی گئی ہے۔

سردار عبدالمجید آئی جی سندھ کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔  سردار عبدالمجید گریڈ 22 کے سینئر افسر ہیں۔

سینئر افسر سردار عبدالمجید اس وقت سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر ہیں۔