Friday, April 26, 2024

آئی جی سندھ کلیم امام کا شہید پولیس اہلکاروں کے لئے تمغۂ شجاعت کا اعلان

آئی جی سندھ کلیم امام کا شہید پولیس اہلکاروں کے لئے تمغۂ شجاعت کا اعلان
November 23, 2018
کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام نے شہید پولیس اہلکاروں کے لئے تمغۂ شجاعت کا اعلان کر دیا۔ ادھر شہید اے ایس آئی اشرف داؤد اور کانسٹیبل محمد عامر خان کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں ادا کی گئی۔ پولیس کے خصوصی دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ شہید اے ایس آئی اشرف نیا آباد لیاری کا رہائشی تھا۔ سوگواران میں تین بیٹیاں اور ایک تین سالہ بیٹا شامل ہے۔ کانسٹیبل عامر نیلم کالونی کلفٹن کا رہائشی تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ ،بیٹی اور ڈھائی ماہ کا بیٹا شامل ہے۔