Tuesday, April 23, 2024

آئی جی سندھ و دیگر افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کی آج سماعت

آئی جی سندھ و دیگر افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کی آج سماعت
December 22, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ و دیگر افسران کےخلاف توہین عدالت پر درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت پندرہ پولیس افسران کےخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت آج ہو گی جس میں تمام افسران پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزاکی پیشی کے موقع پر عدالتی احاطے میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے نقاب پوش اہلکاروں کے کمانڈو ایکشن اور پرتشدد کارروائی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔