Sunday, September 8, 2024

آئی جی سندھ نے7 جولائی کےبعد تمام تبادلےوتقرریاں منسوخ کردیں

آئی جی سندھ نے7 جولائی کےبعد تمام تبادلےوتقرریاں منسوخ کردیں
September 9, 2017

کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ اور صوبائی حکومت کے درمیان سرد جنگ مزید بڑھ گئی ۔ آئی جی سندھ نے7 جولائی کےبعد تمام تبادلےوتقرریاں منسوخ کردیں ۔  صورتحال کو بھانپتے ہوئے پانچ ڈی آئی جیز نے بھی محکمہ سے علیحدگی اختیار کرلی ۔

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔ یہ ضرب المثل پوری آتی ہے ۔ سندھ حکومت پر جو  انسپیکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات اے ڈی خواجہ سے اپنی جان چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کرچکی۔

مگر ہر بار قسمت آئی جی سندھ  پر مہربانی دکھائی دی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد امید تھی کہ پولیس کے محکمے میں انتظامی معاملات تیزی سے بہتر ہوں گے مگر فیصلے کے بعد پانچ ڈی آئی جیز صورتحال کے پیش نظر محکمے سے ہی علیحدگی اختیار کرنے میں اپنی عافیت سمجھی ۔

ذرائع کےمطابق ڈی آئی جی امیر شیخ اور منیر شیخ ایف کی ایف آئی اے روانگی کا قوی امکان ہے۔ ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور امین یوسفزئی کورس پر روانگی کی تیار ہیں۔ ادھر ڈی آئی جی ایسٹ عارف حنیف نے بھی کورس پر روانگی کیلئے چارج چھوڑ دیا ۔ آئی جی سندھ نے سات جولائی کے بعد تمام تقرر اور تبادلے بھی منسوخ کردیئے ہیں۔