Sunday, May 12, 2024

آئی جی سندھ نے پولیس کا اہم اجلاس طلب کرلیا

آئی جی سندھ نے پولیس کا اہم اجلاس طلب کرلیا
January 22, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) ٓئی جی سندھ کلیم امام نے کراچی پولیس کا اہم اجلاس طلب کرلیا، پولیس افسران  کو کارکردگی رپورٹ کے ساتھ کراچی پولیس آفس طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق  آئی جی سندھ نے افسران سے  شہر میں دہشت گردی اور اغوا کے بڑے واقعات میں پیشرفت  اور  اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے  بنائی گئی حکمت عملی  کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ آئی جی سندھ نے تھانوں کی تزئین اور آرائش کا کام کی پیشرفت ، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کونسے گروپ منظم و متحرک  اور  اغوا برائے تاوان میں ملوث گروپ کی گرفتاری سے متعلق پیشرفت  کی رپورٹس  سمیت طلب کیا ہے ۔