Friday, March 29, 2024

آئی جی سندھ نے سی ویو پر کلچرل ڈے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے سی ویو پر کلچرل ڈے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
December 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سی ویو پر کلچرل ڈے کے موقع پر نامعلوم افراد کا پولیس موبائل کے سامنے ہوائی فائرنگ  کے واقعے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ، ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جب کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ سندھ کلچر ڈے کے موقعہ پر نامعلوم افراد نے کھلی بدمعاشی کی ، سی ویو پر پولیس موبائل کے سامنے ہوائی فائرنگ کرتے رہے  ، 2 دن پہلے فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں 4 سے 5 لگثری گاڑیوں میں کئی افراد کو سرعام قانون کی دھجیاں بکھیرتے دیکھا جاسکتا ہے  ، ملزمان بلاخوف سرعام فائرنگ کرتے رہے  اور تو اور ساحل تھانے کی موبائل کے سامنے رک کر بھی گولیاں چلائیں ۔ پولیس اہلکار دندناتے ملزمان کو روکنے کی کوشش کرتے رہے  ، لیکن ملزمان نے قانون کے محافظوں کے ساتھ بد زبانی کی ۔ ملزمان کیخلاف ہوائی فائرنگ، سرکاری کام میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا  جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 2 مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے، تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔ آئی جی سندھ سید کلیم امام نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔