Saturday, April 27, 2024

آئی جی سندھ نے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

آئی جی سندھ نے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں
January 2, 2017

کراچی (92نیوز) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دو ہفتے کی تعطیلات کے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو آئی جی سندھ کی جوائننگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کو گول کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں آئی جی سندھ کو کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے فوری خاتمہ کا حکم دیا۔

مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو آئی جی سندھ کی ذمہ داریوں سے متعلق سوال گول کرگئے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ دو ہفتے قبل شدید سیاسی دباو کے باعث چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔

ان کی تعطیلات اور ممکنہ تبدیلی پر افواہوں کا بازار گرم تھا۔ سندھ ہائی کورٹ شہری کی درخواست پر اے ڈی خواجہ کی ممکنہ تبدیلی کو روکتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم پہلے ہی دے چکی ہے۔