Tuesday, April 23, 2024

آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ،اعظم سواتی کا سپریم کورٹ پیش ہونے کا اعلان ‏

آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ،اعظم سواتی کا سپریم کورٹ پیش ہونے کا اعلان ‏
October 29, 2018 ویب ڈیسک

اسلام آباد ( 92 نیوز ) آئی جی اسلام آباد کے تبادلہ کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان  کر دیا

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا  کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کروں گا، میں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا، میرے گھر پر حملہ کر کے ملازمین کو زخمی کیا گیا، امید ہے چیف جسٹس کو اپنا موقف سمجھانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایک عام شہری کی حیثیت سےآئی جی اسلام آباد سے رابطے کی کوشش کی، آئی جی اسلام آباد نے 22 گھنٹے تک  فون نہیں سنا، تنگ آ کر  وزیراعظم اور سیکرٹری داخلہ سے شکایت کی  ۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ کوشش کے باوجود سیکرٹری داخلہ کا آئی جی اسلام آباد سے بھی رابطہ نہ ہوسکا، اُنہوں نے سوال کیا کہ کیا عام شہری کی حیثیت سے تحفظ کا مطالبہ کرنا ان کا حق نہیں۔