Friday, May 17, 2024

آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ ، وزیراعظم نے اعظم سواتی کا استعفیٰ قبول کر لیا

آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ ، وزیراعظم نے اعظم سواتی کا استعفیٰ قبول کر لیا
December 6, 2018 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  اور سینیٹر اعظم سواتی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ وزیراعظم نے استعفیٰ قبول کر لیا

آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ اعظم سواتی کو لے ڈوبا ، وزارت ہاتھ سے گئی۔ اعظم سواتی نے عمران خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتا ۔ اخلاقی طور پر بغیر کسی اتھارٹی کے کیس میں اپنا دفاع کرونگا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے تبادلہ کے معاملے کا از خود نوٹس لیا گیا جس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں  اعظم سواتی کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ اعظم سواتی نے عدالت عظمیٰ سے معافی بھی مانگی اور ڈیم فنڈ کیلئے رقم دینے کی پیشکش کی ۔ عدالت نے معافی نامہ اور ڈیم فنڈ کیلئے رقم دینے کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے اعظم سواتی کے خلاف آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔