Wednesday, May 1, 2024

آئی جی اسلام آباد جان محمد نے وطن واپس آتے ہی چارج سنبھال لیا

آئی جی اسلام آباد جان محمد نے وطن واپس آتے ہی چارج سنبھال لیا
November 1, 2018 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی جی اسلام آباد جان محمد نے وطن واپس آتے ہی چارج سنبھال لیا

وفاق کو نیا مستقل آئی جی اسلام آباد لانے کی اجازت نہ ملی۔ آئی جی اسلام آباد تقرری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ، اسٹیبلشمنٹ کا موقف سننے کے بعد نوٹیفکیشن معطل کیا۔ ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد کو آئی جی کا چارج دے دیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری انتہائی ضروری ہے۔ حالات کے پیش نظر عدالت آئی جی کی تعیناتی کی اجازت دے۔