Saturday, April 20, 2024

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس، جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کو قصور وار ٹھہرادیا

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس، جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کو قصور وار ٹھہرادیا
November 29, 2018 ویب ڈیسک

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی جس  میں جے آئی ٹی  کی رپورٹ پیش کی گئی

رپورٹ میں اعظم سواتی کو قصور وار ٹھہرایا گیا۔ جے آئی ٹی  کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی نےغلط بیانی کی، وفاقی وزیرکےساتھ خصوصی برتاؤ کیا گیا، پولیس نے آغاز سے ہی درست انداز میں تحقیقات نہیں کیں جبکہ  اعظم سواتی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق  متاثرہ خاندان  کے نیاز حسین نے بتایا کہ جرگہ کے دباؤ پر راضی نامہ کیا گیابطور پشتون جرگہ کو انکار نہیں کر سکتا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راضی نامہ کے بعد اعظم سواتی کی اہلیہ متاثرہ خاندان  کی خواتین کیلئے کپڑے لیکر آئیں اعظم سواتی کی اہلیہ نے بیٹے کو سکول داخل کروانے کی بھی پیشکش کی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےعثمان سواتی کے ایک ملازم نے معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے رقم کی آفر بھی کی  جسے متاثرہ فیملی نے  ٹھکرا دیا۔

کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کتنے ایکڑپر اعظم سواتی نے قبضہ کررکھا  ہے، بنیادی سوال تودھونس دھاندلی کاتھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔