Thursday, May 9, 2024

آئی بی کی فہرست کامعاملہ ، حکومتی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے

آئی بی  کی فہرست کامعاملہ ، حکومتی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے
October 5, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ ، حکومتی اراکین ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔
قومی اسمبلی میں دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے 37 ارکان پارلیمنٹ کی مبینہ فہرست پر احتجاج کیا گیا جس پر وزرا اور حکومتی ارکان واک آوٹ گئے ۔ن لیگ میں بغاوت کھل کر سامنے اگئی۔
ایوان میں فہرست پڑھ کر سنائی گئی تو بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ جذبات میں آگئے اور بولے کہ آئی بی نے پیمرا میں درخواست دی رکھی ہے کہ یہ جعلی لسٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آئی بی پر اعتبار نہیں کرتا، میڈیا اور ایجنسیوں سے نہیں لڑ سکتا، وزیر اعظم ہاؤس نے لسٹ کیوں منگوائی؟
حسین پیرزادہ نے کہا کہ وہ اپنی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے اس لیے وزیر ہوتے ہوئے واک آؤٹ کرتے ہیں ۔ جس پر دیگر حکومتی ارکان نے بھی اُن کا ساتھ دیا اور یوں حکومتی ارکان کے ہمراہ وہ تمام ارکان بھی اس واک آؤٹ میں شامل ہوئے جن پر دہشت گردون سے رابطوں کا الزام ہے۔
واک آوٹ کرنے والے وزرا میں اویس لغاری، سکندر بوسن، خسرو بختیار بھی شامل تھے۔ ڈپٹی اسپیکر نے خرم دستگیر اور طارق فضل چوہدری کو واک آؤٹ کرنے والوں کو منانے بھیج دیا۔ جس پروزرا اور حکومتی ارکان واپس اگئے
تاہم ریاض حسین پیرزادہ نے واضح کیا کہ جب تک ذمہ دار وزیر ایوان میں وضاحت نہیں کرتا روزانہ احتجاج کریں گے ۔