Sunday, September 8, 2024

آئی بی نے 2800افغانیوں کو جاری کیے گئے شناختی کارڈ کی فہرست نادرا کے حوالے کر دی

آئی بی نے 2800افغانیوں کو جاری کیے گئے شناختی کارڈ کی فہرست نادرا کے حوالے کر دی
August 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)انٹیلی جنس بیورو نے 2800افغانیوں کو جاری کئے گئےقومی  شناختی کارڈ کی فہرست نادرا کے حوالے کردی  نادرا حکام کا مؤقف ہے کہ آئی بی کی  فہرست بہت پرانی ہے نادرا نے اس سے کہیں زیادہ جعلی شناختی کارڈ منسوخ کر چکا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو  چند روز قبل انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نادرا نے ملی بھگت سے 2800افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنائے ،، چئیرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے نادرا حکام کو سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ نادرا کی جانب سے آئی بی سے مکمل تفصیلات مانگی گئی تھیں،، جس پرانٹیلی جنس بیورو نے 2800افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈوں کی مکمل فہرست نادرا کے حوالے کی۔ نادرا حکام کا موقف ہے کہ فہرست کاجائزہ لیا جارہا ہے ،،تاہم منظر عام پر لائی گئی فہرست بہت پرانی ہے گزشتہ پندرہ سالوں میں نادرا نے 17ہزار4سو81غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں اس میں یہ 2800غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ نادرا حکام کے مطابق غیر ملکیوں کو جاری ہونےو الے شناختی کارڈ کی 5ہزار سےزائد انکوائریاں زیر التوا ہیں جبکہ گزشتہ 6ماہ کے دوران 82نادرا ملازمین کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے ۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر سطح کے افسر بھی شامل ہیں ،،خیبر پختون خواہ میں جعلی فارموں پر تصدیق کرنے والے 150سے زائد افسروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر نادرا محکمانہ سزاؤں کا جواز پیش کرکے بری الزمہ ہوگیا ہے تاہم افغان مہاجرین کے معاملات کی نگرانی کرنے والی وزارت سیفران نے اس کا ذمہ دار وزارت داخلہ اور نادرا کو ٹھہراتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ نادرا سے 80ہزار سے زائد افغانیوں کے شناختی کارڈ جاری ہوئے ۔