Friday, April 26, 2024

آئی بی ایم نے کوانٹم پروسیسر صارفین کے استعمال کیلئے آن لائن کر دیا

آئی بی ایم نے کوانٹم پروسیسر صارفین کے استعمال کیلئے آن لائن کر دیا
May 8, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے ایک کوانٹم پروسیسر کو عوام کے استعمال کے لیے آن لائن کر دیا ہے۔ آئی ٹی ماہرین کا ماننا ہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ ایسے جدید کمپیوٹرز کے لیے راہ ہموار کرے گی جو آج کل کے کمپیوٹرز سے کئی گنا زیادہ تیز ہونگے۔ آئی بی ایم کا کہنا ہے کہ انہیں امیدہے کہ آئندہ دس برس میں بننے والے پروسیسر موجودہ پروسیسرز کے مقابلے میں بیس گنابڑے ہونگے۔